ایڈیٹرکاانتخاب

مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں:شہباز شریف

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں،،، مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور محروم طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ہے۔ عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت کا جو مینڈیٹ دیا تھا اس کی پوری لاج رکھی ہے۔ تیز رفتار ترقی اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تیز رفتار ترقی سے عوام کی خوشحالی کے مخالفین کا خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ خدمت خلق کے جذبے سے عاری بعض سیاسی عناصر ملک میں افراتفری پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جس نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button