وزیراعظم نے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے بھارت سے بھی مدد مانگ لی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم کی جانب سے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے بھارت سے بھی مدد مانگ لیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کو نااہل ہونے سے بچانے کیلئے بھارت سے بھی مدد طلب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ سے نئی دہلی اس سلسلے میں ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔ جبکہ وزارت خارجہ نے سعودی اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں سے بھی رابطہ کرکے مدد مانگنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم سعودی اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کی جانب سے مدد فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے کیے جانے والے انکشافات ملاحظہ کیجیے:
https://youtu.be/iThPqIApWWE
Load/Hide Comments