قانون میں’ ’ممکنہ طورپر“یا”امکان“ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،دانیال ،طارق فضل

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
واجد ضیاء کوایماندارسمجھا، لیکن یہ توبے نظیرقتل کیس کی جے آئی ٹی کے بھی سربراہ تھے،رپورٹ کے فرانزک آڈٹ کیلئے منتخب شخص کاچناؤ کیسے کیاگیا؟بے نظیرکے’ جمہوریت بہترین انتقام کے نعرے‘ کی توہین نہ کی جائے،پی ٹی آئی کی منی ٹریل پربھی سپریم کورٹ نے سوالات اٹھادیے ہیں۔ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ واجد ضیاء کو ایماندارسمجھا، لیکن یہ تو بے نظیرقتل کیس کی جے آئی ٹی کے بھی ہیڈ تھے، رپورٹ کے فرانزک آڈٹ کیلئے منتخب شخص کاچناؤ کیسے کیا گیا؟ بے نظیرکے’ جمہوریت بہترین انتقام کے نعرے‘ کی توہین نہ کی جائے،پی ٹی آئی کی منی ٹریل پربھی سپریم کورٹ نے سوالات اٹھادیے ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں دانیال عزیزاور طارق فضل چوہدری آج مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔دانیال عزیز نے کہاکہ بہت سے لوگوں نے جے آئی ٹی رپورٹ پڑھی ہی نہیں۔جے آئی ٹی کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں نہیں لکھاکہ منی لانڈرنگ یاکرپشن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں واحد پیراگراف وزیراعظم کافلیٹ سے تعلق بناتاہے۔یہ پیرابھی حتمی نہیں بلکہ انٹرویوسے اخذکیاگیاہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ وزیراعظم کاملکیت بارے کوئی چکرہوسکتاہے۔رپورٹ میں موسٹ لائیکلی کالفظ استعمال کیاگیا۔موسٹ لائکلی کامطلب کھوداپہاڑ نکلاچوہا، ثابت ہوا۔ انہوں نے کہاکہ قانون میں ممکنہ طورپریاامکان کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔اٹ سیمزکے قانونی مطلب کیلئے اٹ سیمزکوگوگل کریں توجواب مذاق آتاہے۔نوازشریف کے فلیٹ میں ٹھہرنے کوثبوت قرار دیاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال مریم نوازکامیڈیاٹرائل کیاگیالیکن جب عدالت کافیصلہ آیاتومریم نوازکانام بھی نہیں تھا۔جے آئی ٹی مریم کیخلاف ثبوت نہیں لاسکی۔انہوں نے کہاکہ قطرکاذکرتورپورٹ کے شروع میں ہوناچاہیے تھا۔قطری شہزادے کابیان ریکارڈ نہیں کرناتھا توقطری حکومت سے پوچھاکیوں نہیں گیا؟جوکہتے تھے کہ الثانی فیملی سے تعلق نہیں اب بات کیوں نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ کائرہ اور خورشید شاہ،اعتزازاحسن نے بہت سی باتیں کی ہیں پہلے رپورٹ پڑلیں۔کیاڈاکٹرعاصم سے 230ارب روپے ریکورہوگئے؟جونیب کوختم کررہے ہیں۔بے نظیرکے جمہوریت بہترین انتقام کے نعرے کی توہین نہ کی جائے۔دانیال عزیزنے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی منی ٹریل پرسپریم کورٹ نے سوالات اٹھادیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانزک آڈٹ کیلئے منتخب شخص کاچناؤ کیسے کیاگیا؟واجد ضیاء نے اپنے کزن کوڈسکاؤنٹ دیناتھا۔
واجدضیاء کوبڑاایماندار سمجھتے تھے۔لیکن یہ تووہی ہیں جوبے نظیرقتل کیس کی جے آئی ٹی کے بھی ہیڈتھے۔وہاں کیاکچھ ہوتارہاسب جانتے ہیں۔اس جے آئی ٹی میں ٹیکس کون کون اداکررہاہے؟اثاثوں اور ٹیکس کی انکوائری کرنے والوں سے بھی پوچھاجائے۔اس موقعہ پرطارق افضل چوہدری نے کہاکہ چیلنج کرتے کہ وزیراعظم کیخلاف کرپشن کاکوئی ایک الزام ڈھونڈلاؤ۔وزیراعظم نوازشریف کے 35اور وزیراعلیٰ پنجاب کے 20سالہ کیرئیرمیں کوئی کرپشن کاالزام نہیں۔استعفیٰ مانگنے والوں پرحیرت ہورہی ہے۔سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑیں گے۔وراثت میں ملنے والی جائیدادسے متعلق پوچھ گچھ نہیں کی جاتی۔