ورلڈکپ2011کافائنل فکس تھا، سری لنکن کپتان نےنیاپنڈوراباکس کھول دیا

(بشیر باجوہنیوز وائس آف کینیڈا)
سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے فکسنگ پر بیان دے کر کرکٹ حلقوں میں ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل فکس تھا۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت کےخلاف سری لنکن ٹیم جان بوجھ کرفائنل ہاری جبکہ کھلاڑیوں نے جی بھر کے خراب فیلڈنگ کی۔ شکست پر مقامی میڈیا نے بھی شور مچایا تھا، مگر تحقیقات نہ ہوسکیں۔ ارجنا رانا ٹنگا نے اپنے دعوے پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹٰیم کیسے ہاری؟ سب پتہ ہے، وقت آنے پر سب راز فاش کر دوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں