افتخار ٹھاکر کا تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے عطیہ

ملتان (نمائندہ خصوصی )ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے جنوبی پنجاب کے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 500بچوں کیلئے لاہور سے بلڈ بیگز کا عطیہ فراہم کیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس مرض میں مبتلا بچوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں اور عنقریب اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر ملک بھر میں ان بچوں کی امداد کیلئے شو منعقد کروں گا ۔انہوں نے کہا خدمت خلق کے کام کرکے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے ہم سب کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر مجبور وبے کس افراد کی مدد کرنی چاہئے انہوں نے کہا جنوبی پنجاب میں بہت سے بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن کیلئے خون کا بندوبست کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن مخیر افراد اور شہریوں کا جذبہ بھی قابل تعریف ہے جو ہرماہ اس کار خیر میں حصہ لیتے ہیں ۔
Load/Hide Comments