نوازشریف نے ملک کی ناک کٹوادی
آئندہ 4 سے 6ہفتے اہم، قوم کو کال دیتا ہوں کہ چوروں کا مقابلہ کر ے ،خطاب راولپنڈی (نمائندہ دنیا)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں آئندہ 4سے 6ہفتے نہایت اہم ہیں، ہمارے پیسے سے منی لانڈرنگ کی گئی ، نوازشریف کی وجہ سے دنیا میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے ،سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع اور غلط بیانی کی گئی جس کی سزا جیل ہے ، عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، عمران اور شیخ رشید ہی حقیقی اپوزیشن ہیں،خورشید شاہ کو کل میٹنگ کے دوران کہا کہ پہلی بار آپ صحیح پٹڑی پر چلیں ہیں،خورشید شاہ نے مجھے زبان دی ہے کہ وہ نوازشریف کے ا ستعفے کے مطا لبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے انہوں راولپنڈی میں عام آدمی پارٹی کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مزدوری کرتا تھا مجھے شرم آتی ہے تاہم مزدوری کرنا جرم نہیں مگر یہ جھوٹ بولتے ہیں،کھاتے کھلنے کے بعد نواز شریف نے پورے ملک کی ناک کٹوا دی ، پی ایم ایل (ن) میں دراڑیں پڑ رہی ہیں پوری قوم کو کال دیتا ہوں کہ چوروں کا مقابلہ کر ے ،ا نہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکی آنکھ نکال دیں گے ،حکمران سمجھتے ہیں کہ ہمارے بغیر ملک نہیں چلتا مگر ا نہیں یہ معلوم نہیں کہ قائداعظم کے بعد بھی ملک چلتا رہا ہے ،چائنہ کوریڈور میں دبئی اور گلف ممالک کے ریٹ کے برابر ٹینڈر کئے گئے ،گوادر میں اگر کوئی سرمایہ کر رہا ہے تو یہ اسکا بھی مفاد ہے ،ہم 43سالہ منصوبے کو تسلیم کرتے ہیں مگر ہمارا بھی جغرافیائی حق ہے ،اگر چوروں کے خلاف فیصلہ آیا تو ہر بڑا چور ڈر جائے گا، ہمیں انصاف کے نظام پر چلنا ہوگا۔






