موگوروزا اور وینس ومبلڈن اوپن کے فائنل میں

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ومبلڈن اوپن میں 2009 کے بعد فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والی وینس ولیمز سیمی فائنل میں فتح کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی فائنلسٹ کھلاڑیوں کا فیصلہ ہوگیا اور وینس ولیمز اور گاربائن موگوروزا نے فائنل میں جگہ بنا لی۔
لندن میں جاری ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں وینزویلا کی گاربائن موگوروزا نے سلواکیہ کی میگڈیلینا کو باآسانی شکست دی۔ موگوروزا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-1 سے فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسرے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک امریکا کی وینس ولیمز نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا کر ایک مرتبہ پھر ومبلڈن اوپن جیتنے کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔
37سالہ وینس ولیمز نے برطانوی حریف کو 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر 1994 کے بعد ومبلڈن فائنل کھیلنے والی سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، 1994 میں مارٹینا نوریٹیلووا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا جب وہ فائنل میں رنر اپ رہی تھیں۔