عزیز کراس فلائی اوور حکومت پنجاب کا بڑا اور قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے

،10اگست2017 تک فلائی اوور کو ہر لحاظ سے مکمل کرنے اور انتظامیہ کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
عزیز کراس فلائی اوور حکومت پنجاب کا بڑا اور قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،اسے خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے خوبصورت لائٹنگ ، پلانٹیشن اور بہترین ایریگیشن سسٹم بنایا جائے گا ،،10اگست2017 تک فلائی اوور کو ہر لحاظ سے مکمل کرنے اور انتظامیہ کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کو عزیز کراس فلائی اوور کی بیوٹفکیشن اور ہارٹی کلچر ورک کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کنسلٹنٹ پی ایچ اے لاہور مصطفی کمال نے بتایا کہ ہار ٹی کلچر کا کام ایک ہفتہ میں بھرپور طریقے سے شروع کر دیا جائے گا اور 14اگست سے قبل میجر حصّوں کو مکمل کر لیا جائے گا ۔فلائی اوور کو 8زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ،پارک اور ہارٹی کلچر کے لیے منتخب کیا جانے والا حصّہ 12ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں خوبصورتی کے لیے درخت ،پودے ، مختلف رنگوں کی لائٹس،یادگاریں تعمیر کی جائیں گی اور خوبصورت لان ڈویلپ کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی تفریح کے لیے واک ویز ،بیٹھنے کے لیے بنچز اور رات کے اوقات میں روشنی اور خوبصورتی کے لیے 3Dلائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔ پودوں اور لانز کی حفاظت کے لیے اور انہیں باقائدگی سے سیراب کرنے کے لیے بہترین اریگیشن سسٹم تیار کیا جائے گا جس میں ٹیوب ویل اور پورٹ ایبل واٹر گنز استعمال کی جائیں گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حفاظت کے لیے اطراف میں جنگلے نصب کیے جائیں گے اور نگرانی کا میکنزم پی ایچ اے گوجرانوالہ سر انجام دے گی تا کہ خوبصورتی کو بحال رکھا جا سکے ۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے لاہور گرین بیلٹس اور پارکوں کی ڈویلپمنٹ میں مہارت رکھتی ہے اور لاہور میں اس کی طرف سے بنائے گئے منصوبے قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح کے ہیں جن سے شہر کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایچ اے لاہور عزیز کراس فلائی اوورکو خوبصورت بنانے کے لیے اپنے تجربات کو بھر پور طریقے سے استعمال کرے گی اور اسے بین الاقوامی سطح کا منصوبہ بنانے میں کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے پودے اور درخت لگائے جائیں جن سے نہ صرف خوبصورتی پیدا ہو بلکہ دیر پا بھی ہوں اور ان کی حفاظت اور بحالی کا کام اچھے طریقے سے سر انجام دیا جا سکے تا کہ خوبصورتی سارا سال برقرار رہے ۔انہوں نے ہائی ویز اور این ایل سی حکام کو ہدایت کی کہ عزیز کراس فلائی اوور کو 10اگست تک ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے اور افتتاح کے لیے انتظامیہ کے سپرد کیا جائے تا کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام اطراف سے ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے ۔
اجلاس میں ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور اسلم حیات ،کنسلٹنٹ پی ایچ اے لاہور مصطفی کمال ،XENہائی ویز ریاض شاہ ،نیسپاک،این ایل سی کے نمائندے اور پی ایچ اے لاہور کی طرف سے بیوٹفکیشن منصوبے پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز کی بھی شرکت۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں