پولیس گاڑیوں کی مرمت اور اوور ہالنگ کے لئے پولیس لائنز میں جدید ورکشاپ اورڈیزل پمپ لیبارٹری قائم کی جائے گی ۔ ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پولیس گاڑیوں کی مرمت اور اوور ہالنگ کے لئے پولیس لائنز میں جدید ورکشاپ اورڈیزل پمپ لیبارٹری قائم کی جائے گی ۔ اقدام سے لاکھوں روپے کی بچت ہو گی ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ اشرف مارتھ شہید پولیس لائنزمیں پولیس گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی اوورہالنگ اورمرمت کے لئے پولیس لائنز میں جدید مکینیکل ورکشاپ اور ڈیزل پمپ لیبارٹری قائم کی جائے گی ۔ لیبارٹری اور ورکشاپ کے قیام سے لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے اپنے آفس میں پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، ایم ٹی او اور لاہور سے آئے ہوئے مکینیکل ونگ کے درجنوں جوان موجود تھے ۔سی پی او نے مکینیکل ونگ کے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے ڈیزل لیبارٹری اور ورکشاپ کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں ۔انہوں نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے اندر ورکشاپ اور لیب کا تخمینہ اور تجاویز سے آگاہ کیا جائے ۔ سی پی او نے کہا کہ جدید ورکشاپ ولیبارٹری میں خرادکے کام سے لے کر کمپیوٹر، ویلڈنگ ، آٹو مکینیکل ، آٹو الیکٹریشن ، ڈینٹنگ و پینٹنگ کا کام بھی مقامی سطح پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیکڑوں فور ویل گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضلعی پولیس کے زیر استعما ل ہیں،جن کی مرمت پر لاکھوں روپے اخراجات آ رہے ہیں ۔ مقامی سطح پر جدید ورکشاپ اور لیب کے قیام سے محکمہ پولیس کو لاکھوں روپے کی بچت ہو گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں