دہشت گردوں کاسکیورٹی فورسسز پر حملہ ایس پی مبارک شاہ سمیت چار اہلکاروں کو شہید

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
کوئٹہ میں دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر سکیورٹی فورسسز کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ میں ایس پی مبارک شاہ سمیت چار اہلکاروں کو شہید کر دیا جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا
ولیس کے مطابق اسپنی روڈ کے کلی باز محمد میں بزدل دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کی جب ایس پی قائد آباد کی گاڑی گھر سے آفس کی جانب جا رہی تھی، فائرنگ میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت تین گن مین سید فضل، مدثر اور عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ واقعہ میں ایس پی مبارک شاہ کا ڈرائیور رحمت شاہ زخمی ہو گیا جیسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی جبکہ سول ہسپتال میں بھی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں