انٹرنیشنل

ترک عوام اب یورپی یونین میں شمولیت نہیں چاہتے ، اردوان

یورپی یونین نے وقت ضائع کیا،ترکی کے بارے میں اس کی سوچ مثبت نہیں
اگر یورپی اتحاد میرے ملک کو بطور رکن قبول نہیں کر سکتا تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں انقرہ (خبر ایجنسیاں) ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ ترک عوام اب یورپی یونین میں شمولیت نہیں چاہتے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکنیت کے معاملے پر یورپی یونین نے ہمارا وقت ضائع کیا، مجھے یقین ہے کہ ترکی کے بارے میں یورپی یونین کی سوچ مثبت نہیں ہے ، ترک صدر نے کہا کہ اگر یورپی یونین ترکی کو ایک رکن کے طور قبول نہیں کر سکتی تو اس بات پر ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے ، کیونکہ یورپی اتحاد میں شامل ہوئے بغیر بھی ترکی اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے ، ترک صدر نے ترکی میں 150 صحافیوں کو جیل میں رکھنے کی سختی کے ساتھ تردید بھی کر دی، واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ترک حکومت انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مقامی ڈائریکٹر عادل ایسر اور 9 دیگر افراد کی قید کی میعاد میں توسیع کرچکی ہے ، ان سب کو 5 جولائی کو حراست میں لیا گیا تھا، اس معاملے پر یورپی ممالک میں بڑے پیمانے پر اظہار تشویش کیا گیا تھا ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعہ کی وجہ سے بھی یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے ترکی کی کوششیں متاثر ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button