ایڈیٹرکاانتخاب

شریف خاندان نے ملک کے4 بڑے قانون دانوں کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) شریف خاندان نے نیب کیسز کا سامنا کرنے کیلئے ملک کے4 بڑے قانون دانوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے نیب میں موجود 28 کیسز کی فہرست شامل ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے2 کیسز ایس ای سی پی اور 2 ایف آئی اے کے پاس ہیں، جس کے باعث شریف خاندان نے 4 معروف وکلا کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن میں خواجہ حارث اور امجد پرویز سمیت دیگر 2 وکلا شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث شریف خاندان کی قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے جبکہ امجد پرویز نیب کیسزکے ماہر تصورکیے جاتے ہیں۔ امجد پرویز این آئی سی ایل کیس میں مونس الہٰی کے وکیل بھی رہے ہیں۔ وکلا کی ٹیم جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور ہفتے کے اختتام تک سپریم کورٹ کیلئے اپنا جواب تیارکرلے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button