انٹرنیشنل

ہیلری کیخلاف روسی مدد کیلئے کوشش کی ٹرمپ جونیئر کا اعتراف

روس کی سینئر سرکاری وکیل نے یقین دلایا تھا وہ مستند دستاویزات فراہم کریں گی، ان سے ہلیری کلنٹن کو شدید نقصان اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت فائدہ ہوگا، امریکی صدر کے فرزند کا بیان
ٹرمپ جونیئر نے روس کے ساتھ رابطوں سے متعلق اپنی متعدد ای میلز بھی جاری کر دیں، امریکی صدر کے داماد کشنر بھی روسی سرکاری وکیل کے ساتھ ملاقاتوں میں شریک تھے واشنگٹن (خبر ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فرزند ٹرمپ جونیئر نے اعتراف کر لیا ہے کہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے روس کی سینئر سرکاری وکیل نتالیہ ویزیلنٹس کایا سے ملاقات کی تھی ، اس کا مقصد ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف ان کی مدد اور تعاون حاصل کرنا تھا ، ٹرمپ جونیئر نے بتایا کہ روسی وکیل نے مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ ہمیں ایسی مستند دستاویزات فراہم کریں گی جن سے ہلیری کلنٹن کو شدید انتخابی نقصان اور میرے والد کو غیر معمولی فائدہ ہو گا ، انہوں نے بتایا کہ اس روسی وکیل کے ساتھ ملاقاتوں میں صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک ہوئے تھے ، دریں اثنا ٹرمپ جونیئر نے روس کے ساتھ رابطوں سے متعلق اپنی متعدد ای میلز بھی جاری کر دی ہیں، ان ای میلز سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹرمپ جونیئر ہلیری کیخلاف ایسی حساس معلومات حاصل کرنے کیلئے بے چین تھے جن سے ہلیری کی انتخابی مہم کو زبردست جھٹکا لگے اور اس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی راہ ہموار ہو جائے ، ٹرمپ جونیئر نے یہ تمام ای میلز اپنے بہنوئی جیرڈ کشنر کو بھی ارسال کی ہیں، واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور روسی حکومت ایسے کسی بھی رابطے سے صاف انکار کر چکے ہیں،تاہم امریکا میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد کو یقین ہے کہ روس نے صدارتی انتخاب میں ان کی کامیابی کیلئے کردار ادا کیا تھا،امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولر اپنے ملک کے حالیہ صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button