Draft

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجر انوالہ کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی پر سیمینار

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجر انوالہ کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے سلسلہ میں گوجر انوالہ آرٹس کونسل ہال میں ایک سیمینارکا انعقاد کیاگیا جس میں ایم پی اے عبدالرؤف مغل مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے کہاکہ گر ہم ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہو ناچاہتے ہیں تو خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی میں بھی شامل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شرح پیدائش کاموجودہ رحجان جاری رہا تو 2050 تک پنجاب کی آبادی18 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ۔
ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام مسائل کاحل خواتین کی تعلیم میں پنہاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ خاتون ہی ایک اچھی ماں ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک مہذب معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی اس کاوش اور عام لوگوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کو بھی سراہا۔ اس موقع پر قاری سلیم زاہد‘ پیر اشرف شاکر ‘ ڈاکٹر نازش چیمہ‘ ڈاکٹر عبدالرؤف خاں‘ ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر آرٹس کونسل گوجر انوالہ ڈاکٹر عبدالحلیم خاں اور ڈاکٹر ثر یا منظور نے تقریب سے خطاب کیا ۔ بعدازاں سیمینار کے اختتام پر پاپولیشن واک کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button