کیپٹن صفدر جھوٹا، بے ایمان، فراڈیہ اور انحرافی ثابت ہوا، جے آئی ٹی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
گزشتہ روز جاری ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی کو بیان دینے سے گریز کیا اور کیپٹن صفدر نے خود کو ایمنادار اور خودمختار شخصیت کے مالک ہیں وہی یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کیپٹن صفدر کے مطابق وہ میاں نوازشریف سے جیب خرچ لیتے ہیں لیکن جے آئی ٹی کے مطابق وہ خود کو ایسا ثابت کرنے میں ناکام رہے مزید یہ کہ جے آئی ٹی کے مطابق کیپٹن صفدر انتہائی جھوٹے، مکار اور فراڈیہ ثابت ہوئے ہیں۔
جے آئی ٹی کے مطابق کیپٹن صفدر نے اپنا اور اپنی اہلیہ کا پاناما کیس سے اظہاار لاعلمی کیا اور سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کو بھی ماننے سے انکار کردیا آخر میں یہ بات قابل غور ہے کہ جے آئی ٹی کے مطابق کیپٹن صفدر یا تو سفید جھوٹ بول رہے ہیں یا تو پھر وہ واقعی سب باتوں سے لاعلم ہیں۔