انٹرنیشنل
امرناتھ مندر سےواپس جانے والی بس پر حملہ،7افرادہلاک20سے زائد زخمی
بھارت 11 جولائی 2017 (نیوز وائس آف کینیڈا)
امرناتھ مندر سےواپس جانے والی بس پر حملہ،، حملے میں7یاتری ہلاک جبکہ20 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے یاتریوں میں زیادہ تر خواتین ہیں، بس میں یاتری سوار تھے جن کا تعلق گجرات اور مہاراشٹر سے تھا،، بتایا گیا ہے کہ بس جموں کشمیر میں موجود امرناتھ مزار سے واپس بھارت جارہی تھی کہ راستے میں اچانک بس کو چاروں اطرف سے گھیر کر حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 7 یاتری ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس کی طرف ہمشیہ کی طرح سے حملہ مسلم تنظیموں کی طرح منسوب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.