جےآئی ٹی رپورٹ کے بعد اب کیا ہونے والا ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
نجی ٹی وی چینل پر معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودنے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم ہی جعلسازی کرے اس ملک کے عوام کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سوال کا جواب دیں، جس ملک کا وزیر اعظم جعلسازی میں پکڑا جائے کیسے اس ملک کے اسکولوں کے بچوں اور اساتذہ کو ہم کہیں گے کہ پیپرز میں جعلسازی نہ کرو۔
یہ لوگ جعلسازی میں پکڑے گئے ہیں۔ ان کو شرم نہیں آتی انہوں نے دستاویزات تک جعلی بنوائے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ظفر حجازی اور اسحاق ڈار سمیت جو جو وکلا بھی جعلی کاغذات اور دستاویزات بنا رہے تھے یہ سب کے سب اندر ہوں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں 3 سے 4 میڈیا ہاؤسز کے لائسنزز منسوخ ہوں گے اور ان کا پبلشنگ رائٹ بھی واپس لے لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے میڈیا چینلز کو دئے گئے اشتہارات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جس کے بعد نواز شریف کا کٹھا چٹھا مزید کھُل جائےگا۔ جب یہ پکڑے جائیں گے تو پانچ ارب روپے کے اشتہار دینے کے کیس میں شرجیل میمن بھی پھنسیں گے۔ یہ جو اشتہارات والی بات چلی ہے یہ پچھلے دور کے شرجیل میمن ، میڈیا ہاؤسز اور میڈیا کی شخصیات بھی آ رہی ہیں۔ ان میں فارم ہاؤسز ، بڑی بڑی گاڑیاں اور پلاٹ رکھنے والے اور دنیا بھر کے دورے کرنے والے تجزیہ کار اور صحافی بھی شامل ہیں جن کے پاس اچانک پیسہ اور یہ سب کچھ آ گیا ہے۔ کیونکہ جے آئی ٹی نے بات کی ہے کہ اگر آپ اپنی آمدن سے زیادہ خرچ کر رہے ہیں تو آپ قابل گرفت ہیں۔