Draft

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا تھانہ صدر وزیر آباد، سٹی وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کا وزٹ۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
سنگین وقوعہ جات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری اور حصول شواہد کے لئے پنجاب فورنزک سائنس لیبارٹری کا کردار مسلمہ ہے۔حکومت وقت نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں فورنزک سائنس لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں جدید مشینری اور مستعد عملہ پولیس کی مدد کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہتاہے ۔ تھانہ کے ایس ایچ او اور سرکل کے ڈی ایس پی کو اس امر کا پابند کیا جاتا ہے کہ وہ سنگین وقوعہ جات کے صورت میں فوری طورپر فورنزک سائنس لیب کے عملے سے فوری رابطہ کیا جائے تاکہ کرائم سین سے شواہد کو اکٹھا کرنے میں مدد مل سکے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تھانہ سٹی وزیر آباد ، صدر وزیر آباد اور تھانہ گکھڑمنڈی کا وزٹ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او اور ا یس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔سی پی او نے دوران وزٹ تفتیش ا فسران سے بات چیت کی ۔ ہدایات جاری کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور مقررہ وقت میں چالان عدالت میں بجھوائے جائیں تا کہ ملزمان کو سزا دلوائی جا سکے۔انہوں نے تھانہ آنے والے سائیلان سے ملاقات بھی کی ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ میرٹ پر تفتیش و تحقیق عمل میں لاتے ہوئے ان کے مقدمات اور درخواست ہائے کو یکسو کیا جائے گا۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا کہ شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام الناس کی جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کے لیے پولیس کے تمام ممکنہ وسائل کو برؤئے کا ر لایا جا رہا ہے ۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم کے ذریعے ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل اور بہادر پولیس افسران کو انعامات دئیے جائیں گے ۔جب کہ سست رو افسران اور جوانوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button