اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ڈینگی مچھر کو مات دینے کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،سرامکس انڈسٹری کا ملبہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موزوں ترین جائے پرورش ہو سکتا ہے ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے صحت کے اصولوں اپنانا ہو گا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،سی ای او ہیلتھ سعید اللہ خان ،صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس سعید احمد تاج ،صدر سرامکس ایسوسی ایشن رانا شہزاد حفیظ ‘سرامکس ایسوسی ایشن اور سرامکس انڈسٹری کے مالکان اور منتظمین چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران نے سیمینار میں شر کت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل نے کہا کہ ہمارا رہن سہن ڈینگی مچھر کی افزائش میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے صحت کے اصولوں اپنانا ہو گا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر کا جلد خاتمہ قومی مفاد میں ہے اس کے لیے ہمیں متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کرنا ہو گا اور اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ ڈینگی لاڑوا کے رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز کا تعلق سرامکس انڈسٹری سے ہے، سرامکس انڈسٹری کا ملبہ بارشی موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موزوں ترین مقام کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو کہ نا صرف وہاں کام کرنے والی لیبر کے لیے خطرناک ہے بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی جان لیوا ہو سکتا ہے ۔مچھروں کی افزائش میں مددگار بننے والے عوامل کا مل کر خاتمہ کرنا ہو گا۔انہوں نے انڈسٹری مالکان اور منتظمین سے کہا کہ سرامکس انڈسٹریز میں کام کرنے والی لیبر کی آگاہی کے لیے انسداد ڈینگی اقدامات پر مشتمل فلیکسز اور سٹیمرز آویزاں کیے جائیں ۔
صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس سعید احمد تاج اور صدر سرامکس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا شہزاد حفیظ نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں چیمبر آف کامرس اور سرامکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اداروں سے مکمل تعاون کریں گے تا کہ اس موزی مرض سے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سرامکس انڈسٹری کے ملبہ کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تا کہ مچھر کی افزائش کے لیے ساز گار ماحول پیدا نہ ہو ، صدر چیمبر آف کامرس نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات قومی کاز ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے چیمبر آف کامرس، محکمہ صحت اور دیگر اداروں سے
مکمل تعاون کریں گے اور جو انڈسٹریز اداروں سے تعاون نہیں کریں گی ان کے خلاف سرکاری اداروں کا ساتھ دیں گے ۔
آگاہی سیمینار میں سرامکس انڈسٹری کے مالکان اور منتظمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سرکاری اداروں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی انڈسٹریز میں محکمہ صحت حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔