ٹھٹہ میں سرکاری زمین جعلی ناموں پر منتقل کرنے سے متعلق کیس

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ٹھٹہ میں سرکاری زمین جعلی ناموں پر منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،،، عدالت عالیہ نے ملزم نثار احمد کی عدم پیشی پر اس کی درخواست ضمانت مسترد کردی
سندھ ہائی کورٹ میں ضلع ٹھٹہ کے میر پور ساکھڑو تحصیل میں 192 ایکڑ سرکاری زمین جعلی ناموں پر منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ سابق مختیارکار میر پور ساکڑو گدا حسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ملزمان نے سرکاری زمین جعلی ناموں پر منتقل کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہچایا ہے۔ عدالت نے ملزم نثار احمد کی عدم پیشی پر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں