انٹرنیشنل

الیکشن میں مداخلت:امریکہ نے ماسکو کا موقف مان لیا:پیوٹن

برلن(ایجنسیاں)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں مداخلت سے متعلق امریکہ نے ماسکو کا موقف تسلیم کرلیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے ہیمبرگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سودمند رہی۔ امریکہ نے صدارتی انتخاب میں مداخلت سے متعلق ان کا موقف تسلیم کرلیا ہے ۔ ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکہ کا شام میں جاری خانہ جنگی سے متعلق موقف اب زیادہ مثبت اور حقیقت پسندانہ ہوگیا ہے ۔ ایک سوال پر روسی صدر نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام ہی کریں گے ۔ پیوٹن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button