خواجہ آصف اور کشمالہ طارق کی شادی، قومی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر میں دو دن باقی ہیں لیکن جہاں وفاقی دارالحکومت میں پانامہ کیس پر بات ہونی چاہئیے وہیں وفاقی وزرا کی شادیوں کے چرچے بھی خوب ہو رہے ہیں۔ جی ہاں! جہان پاکستان پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی کشمالہ طارق، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ٹی وی اینکر شفق حرا اور اسحاق ڈار کی ماروی میمن سے شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
وفاق میں یہ سب کچھ ہونے پر ن لیگ کی صوبائی حکومت یعنی پنجاب بھی پیچھے نہیں رہا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی شادیوں کی بھی خوب دھوم ہے۔اس کے علاوہ خواجہ آصف کی سیاسی رہنما کشمالہ طارق اور خواجہ سعد رفیق کی خوبرو ٹی وی اینکر شفق حرا سے شادی کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خواجہ آصف شادی کے بعد کشمالہ طارق کے ہمراہ باقاعدہ طور پر پارلیمانی لاجز میں رہائش پذیر ہیں