اداکار علی ظفر اپنی پہلی پاکستانی فلم میں خطرناک اسٹنٹس خود کرنے لگے
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایکشن سے بھرپور فلم کے سین فلمانے کیلئے علی ظفر سخت ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں ، فلم کی ہدایتکاری احسن رحیم کر رہے ہیں جبکہ مایہ علی بطور ہیروئن اپنے حسن کا جلوہ بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گیں ۔ پاکستانی فلم ’’طیفہ ان ٹربل‘‘کے ڈائریکڑ فلم کے لیڈ رول نبھانے والےمعروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی خود اسٹنٹس کرنے کی زد سے کافی پریشان دکھائی دے رہے اور بہادری سے بہت متاثر ہو رہے ہیں .ان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کے میں کسی بھی ایسے ایکٹر کو جانتا ہوں جو اپنے کردار کیلئے اس حد تک چلا جائے جبکہ یہ کام اسٹنٹ ڈبل بھی کر سکتا ہے اور علی ظفر کو فلم میں بہت سے مختلف اسٹنٹ کرنے کیلئے اپنی روٹین، غزا اور ورزش میں کافی تبدیلیاں لانی پڑی ہیں.فلم رواں سال کے آخرمیں سینما گھروں کی زینت بنے گی تاہم ابھی تک فلم کا کوئی ٹریلر یا پوسڑ ریلیز نہیں کیا گیا ہے ۔