پاکستان

بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی پر تحفظات ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا کوئی وجود نہیں،،، بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی پر تحفظات ہیں،،،کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کرائی جائیں
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ بچے کھچے طالبان افغانستان فرار ہو گئے ہیں۔ امریکی سینیٹرز کے وفد کو بتادیا کہ حقانی نیٹ ورک کے کئی رہنما افغانستان میں ہی مارے جا چکے ہیں اور اس کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ حقانی نیٹ ورک افغانستان سے ہی آپریٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کروائے۔ نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ امریکہ کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ تاجکستان اور عالمی رہنماﺅں کی پاکستان آمد اہم کامیابی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button