امریکی جھنڈے پر پیشاب کرنے پر موت کی دھمکیاں
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
میرے خاندان کا میرے فعل سے کوئی تعلق نہیں ہے: ایملی لانس
امریکی پرچم پر پیشاب کرتے ہوئے اپنی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرنے والی خاتون ایملی لانس کا کہنا ہے کہ ان کی اس حرکت پر ان کے خاندان کے لوگوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا اس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایملی لانس نے 4 جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں امریکی پرچم پر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایملی لانس کو ویڈیو شیئر کرنے پر جان سے مار دینے اور ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔
فیس بک پر ایملی لانس کا اکاؤنٹ اب ختم ہو چکا ہے لیکن جب ان کا اکاؤنٹ ایکٹو تھا تو انھوں نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اس فعل کی وجہ سے ان کے والد اور دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکہ میں جھنڈے کی بے حرمتی کے خلاف قانون نہیں ہے۔
اس ویڈیو میں ایملی لانس ایک ایسے ٹوئیلٹ پر کھڑے ہوئے پیشاب کرتی نظر آتی ہیں جس پر امریکی پرچم لپٹا ہوا ہے۔
بعد میں ایملی لانس نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط لوگوں پر غصہ نہ نکالیں۔ انھوں نے کہا کہ ’میرے خاندان کا میری اس شرارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔’