ایڈیٹرکاانتخاب
رپورٹ پراعتراضات سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے،راناثنااللہ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی متنازع ہو چکی ہےاور وہ تمام اداروں پرالزام لگا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو چاہئے تھا کہ دبئی،جدہ اورلندن جا کرتحقیقات کرتی لیکن انہوں نے سچ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ 70 سال پرانے الزامات کوثابت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہمارے منصوبوں میں کرپشن ہے توثبوت لائے جائیں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پراعتراضات سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے اور عدالت عظمیٰ کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے ۔