پاکستان

مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار ہو کر جوڈیشل کمپلیکس آئیں

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار ہو کر جوڈیشل کمپلیکس آئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے جے آئی ٹی میں مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار ہو کر جوڈیشل کمپلیکس آئیں۔
مریم نواز جس گاڑی میں سوار ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے آئیں اس گاڑی کا نمبر ایس این 787 تھا جو جعلی ہے۔ یہ نمبر ایک محمد یعقوب نامی شخص کی موٹر سائیکل کا ہے۔ اس حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں باقاعدہ تحقیقات بھی ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز کیخلاف بھی تحقیقات شروع ہونے والی ہیں۔ اس معاملے کے حوالے سے حسین نواز نے بھی مریم نواز سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button