انٹرنیشنل

بانی ایم کیو ایم نے عالمی قوتوں سے پاکستان پر حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

بانی ایم کیو ایم نے عالمی قوتوں سے پاکستان پر حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات اور کراچی میں دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان کیخلاف ایک مرتبہ پھر سے شر انگیز بیان بازی کی ہے۔ الطاف حسین نے پاکستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کریں۔ الطاف حسین کے اس مطالبے پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ماضی میں الطاف حسین سے سیاسی تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی بانی ایم کیو ایم کی بیان بازی کی مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button