پاکستانی فلم ’’یلغار‘‘کا ریڈکارپٹ

کراچی (نیوز وی او سی)بینک الفلاح کی جانب سے پاکستان کے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم یلغار کے ریڈ کارپٹ کا اہتمام سینی پیکس ، اوشین ٹاور میں کیا گیا ، تقریب میں فلم کی کاسٹ اور کریو سمیت بینک الفلاح کے ایگزیکٹوز اور دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ فلم کی ہدایت حسن رانا نے دی ہیں ،شان نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ دیگر کرداروں میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی ، بلال اشرف، ایوب کھوسو، ثنا بچہ، علیزہ نصیر،آرمینا رانا خان اور عائشہ عمرشامل ہیں،اس موقع پر بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ کا کہنا تھا پاکستان کی سینما انڈسٹری کو یلغار جیسی فلموں کی ضرورت ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں بھی یلغار جیسی فلموں کی تیاری میں اپنی معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا بینک الفلاح ملک میں ٹیلنٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی پہلی فارمولہ الیکٹرک کار کے خالق اور فلم میکر عدنان سرور کی کاوشوں کو بھی سراہا۔