رابی پیرزادہ انگریزی فلم میں کاسٹ،شوٹنگ کیلئے امریکہ جائینگی

لاہور(نیوز وی او سی)ناموراداکارہ رابی پیرزادہ انگریزی فلم میں کاسٹ ہوگئیں وہ 8جولائی کوفلم کی عکسبندی میں حصہ لینے کیلئے امریکہ جائینگی ۔ رابی پیرزادہ نے بتایاکہ مذکورہ فلم انٹرنیشنل فیسٹیولزکیلئے بنائی جارہی ہے جسکی تمام شوٹنگ امریکہ میں ہوگی ۔میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے لئے اعزازکی بات ہے کہ مجھے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پراپنی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کاموقع ملا۔میں اپنا کام مکمل کرکے 20جولائی کووطن واپس آئونگی ۔فلم رواں برس مختلف بین الاقوامی فلمی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔انکاکہناتھا میراآڈیوالبم ’’خوشی ‘‘ریلیزکیلئے تیارہے جسکے ویڈیوزبھی تیارہوچکے ہیں۔میں وطن واپسی پراپناالبم ریلیزکروں گی ۔انکاکہناتھا میری پاکستانی فلم شورشرابابھی نمائش کے لئے تیارہے جس کی ریلیزکیلئے 21جولائی کی تاریخ کااعلان کیاگیاہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں