ٹرمپ کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے –

واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک شدت اختیار کر گئی ہے ، مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد ٹرمپ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ امریکی یوم آزادی سے دو روز قبل مظاہرین نے کانگریس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کامطالبہ کردیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی روایات کیخلاف کام کر رہے ہیں ، اسلئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ۔ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مظاہرین نے ریلی نکالی ، جبکہ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ، تاہم مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آگے نکل گئے ۔ ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ان کے حامی بھی سڑکوں پر نکل آئے ، جس کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ۔ ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ٹرمپ مخالف مظاہرین نے صدر کے حامیوں پر دھاوا بول دیا ۔