امریکی صدر نے ٹویٹر پر ایک عجیب نوعیت کی وڈیو پوسٹ کر کے میڈیا کو نئے انداز سے حملے کا نشانہ بناڈالا۔

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک عجیب نوعیت کی وڈیو پوسٹ کر کے میڈیا کو نئے انداز سے حملے کا نشانہ بناڈالا۔ وڈیو میں ٹرمپ ایک پیشہ ور ریسلر کو زمین پر پٹختے نظر آ رہے ہیں جبکہ اس ریسلر کا چہرہ امریکی نیوز چینل “سی این این” کے لوگو میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ یہ وڈیو 10 برس پرانی ہے جسے فری اسٹائل ریسلنگ کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس وڈیو کو ٹرمپ نے “ایم ایس این بی سی” چینل میں صحافیوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے ایک ہفتے بعد نشر کیا ہے ۔
Load/Hide Comments