گالی دو ، ٹانگیں کھینچو ، دھمکیاں دو ، سچ کہنے سے باز نہیں آئینگے ، خواجہ سعد رفیق
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتا ہے ، عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن ہیں، وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گالی دو ، ٹانگیں کھینچو ، دھمکیاں دو ، سچ کہنے سے باز نہیں آئینگے ، منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتا ہے ، عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ گمراہی پھیلانے سے پاکستان کے دشمن فائدہ اٹھائینگے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانے کی کوشش ناکام ہوئی انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹویٹس میں مزید کہا کہ عمران خان سیاسی جنگ میں شکست کھا کر فوج اور عدلیہ کو پکارتے ہیں اور عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن عناصر کے بڑے مہرے ہیں جھوٹے عمران خان تم نہیں سدھرو گئے جب سے بھیجے گئے ہو جمہوری نظام کیخلاف سازشیں کررہے ہو






