گوجرانوالہ 2058 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5980 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئے
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم گلوبل ترقیاتی پروگرام کے تحت گوجر انوالہ ڈویژن میں فیز1 میں 2058 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5980 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ان میں 1891 ترقیاتی سکیموں کے لئے5701 ملین روپے لاگت کی منظوری دی گئی اور1822 سکیموں کے ٹینڈرز جاری کئے گئے جبکہ 1564 سکیموں کے ورک آر ڈر جاری کئے گئے اور ان کی تکمیل کیلئے4780.431 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے41 فی صد کے حساب سے2344 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے اور ان کی فزیکل پراگرس62 فی صد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیز1 میں 516 سکیمیں مکمل کی گئیں جن پر2344.95 ملین روپے لاگت آئی۔
یہ بات انہو ں نے وفاقی وزیر کیبنٹ ڈویژن پاکستان شیخ آفتاب احمد کی ویڈیو لنک برائے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کے دوران بتائی۔ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ گوجر انوالہ ڈویژن عبدالحمید قاسم145 محکمہ پروونشل ہا ئی وے 145 سو ئی گیس145 واپڈا145 پروونشل بلڈنگز145 سپرنٹنڈنگ انجینئر145 پی ایچ ای ڈی سرکل گوجرانوالہ145 ایکسیئن لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شر کت کی۔
کمشنر کیپٹن(ر) محمد آصف نے بتایاکہ ضلع گوجر انوالہ کی فیز1 میں 251 سکیمیں منظور ہو ئیں ان پر تخمینہ لاگت1398.338 ملین آئی جبکہ 1390.338 ملین روپے کے فنڈز ریلیز ہو ئے اور895.579 ملین روپے فنڈز استعمال ہوئے145 251 سکیموں کے ٹینڈرز جاری ہو ئے اور251 سکیموں کو ورک آرڈر جاری کیا گیا اور ان کی فنانشل پراگرس64 فی صد اور فزیکل پراگرس78 فی صد ہے۔ اس طرح ضلع گجرات کی 171 سکیموں کے لئے599.426 ملین روپے کے فنڈز جاری ہو ئے اور 335.088 ملین روپے استعمال ہو ئے اس طرح171 سکیموں کے ٹینڈرز جاری ہو ئے اور ان کی فنانشل پراگرس56 فی صد اور فزیکل پراگرس67 فی صد ہے۔ ضلع حافظ آباد کی 131 سکیموں کے لئے 349.397 ملین روپے جاری کئے گئے اور176.889 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے اور 130 سکیموں کے ٹینڈرز جاری کئے گئے ان کی فزیکل پراگرس72 فی صد جبکہ فنانشل پراگرس 51 فی صد ہے۔ ضلع منڈی بہاؤالدین میں 202 سکیموں کے لئے 449.990 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے اور ان میں اب تک 287.782 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے اور202 سکیموں کے ٹینڈرز اور انہیں ورک الاٹ کیاگیا۔ اسی طرح ان کی فنانشل پراگرس64 فی صد اور فزیکل پراگرس51 فی صد ہے۔ ضلع نارووال کی 364 سکیموں کے لئے 550.391 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی اور238.782 ملین روپے خرچ ہو ئے اور364 سکیموں کے ٹینڈرز اور انہیں ورک الاٹ کیاگیا. اسی طرح ان کی فنانشل پراگرس43 فیصد اور فزیکل پراگرس53 فیصد ہے۔ ضلع سیالکو ٹ کی 417 سکیموں کے لئے1043.836ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی اور 166.550 ملین روپے کے فنڈز جاری ہو ئے اور417 سکیموں کے ٹینڈرز اور انہیں ورک آرڈر جاری کیاگیا اس طرح ان کی فنانشل پراگرس 16 فیصد اور فزیکل پراگرس42 فی صد ہے اسی طرح گوجر انوالہ ڈویژن کی 1536 سکیموں کے لئے 4391.378 ملین روپے کے فنڈزکی منطوری دی گئی اور یہی فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے 2100.670 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے اور1535 سکیموں کے ٹینڈرز کئے گئے اور 1534 سکیموں کے ورک آرڈر جاری ہو ئے اور ان کی فنانشل پراگرس48 فیصد جبکہ فزیکل پراگرس62 فی صد ہے۔
انہو ں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم گلوبل ترقیاتی پروگرام کے فیزIIکے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کی 522 سکیمیں موصو ل ہو ئیں ان میں سے355 سکیموں کی منظوری دی گئی اور ان سکیموں پر1309.878 ملین روپے تخمینہ لاگت آئے گی اس ضمن میں282.053 ملین روپے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور 51.154ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے گئے اور 287 سکیموں کے ٹینڈرز جاری ہو ئے اور 30 سکیموں پر ورک آر ڈر جاری کیاگیا ان کی فنانشل پراگرس 13 فی صد ہے اور فزیکل پراگرس صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر قیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے اور انہیں وقت مقررہ کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔ انہو ں نے متعلقہ محکموں کے حکام پر زور دیا کہ قومی و سائل کی ایک ایک پائی کے درست مصرف کو یقینی بنانے کے لئے فرائض قومی جذبہ سے سر انجام دیں اور اس سلسلہ میں غفلت و کو تاہی نہ بر تیں۔