Draft

ایام رمضان و عید کے مو قع پر پولیس افسران نے دل جمعی سے فرائض منصبی ا دا کئے ۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایام رمضان و عید کے مو قع پر پولیس افسران نے دل جمعی سے فرائض منصبی ا دا کئے ۔ روزانہ کی بنیاد پر سی پی اوکا فروٹ و سبزی منڈی مارکیٹ سمیت سستا بازار کا وزٹ کرنا قابل تحسین ہے ۔ انسداد جرائم کے حوالے سے سی پی او اشفاق خان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ارکان پارلیمنٹ کا سی پی او کو خراج تحسین
ظلم و زیادتی کے مرتکب کو جیل جانا ہو گا ۔ قانون اور قاعدے کے مطابق انصاف اور میرٹ پر ہر کام ہو گا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب و مفرور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے روابط جاری ہیں ۔منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ مقدمات کی شرح چالان و برآمدگی مسروقہ مال میں مزید بہتری سامنے لائیں گے۔
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی ممبران قومی و صوبائی ا سمبلی کو بریفنگ
گوجرانوالہ (03جولائی )لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے سی پی او آفس میں ہونے والی میٹنگ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انسداد جرائم کے حوالے سے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایام رمضان و عید کے مو قع پر سی پی او کی سپر ویژن میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے دل جمعی سے فرائض منصبی ا دا کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سی پی اوکا فروٹ و سبزی منڈی مارکیٹ سمیت سستا بازار کا وزٹ کرنا قابل تحسین ہے ۔اس موقع پرمدثر قیوم ناہرہ، عبدالرؤف مغل، چودھری آصف ا قبال گجر،پیر غلام فرید، محمد نواز چوہان، چودھری رفاقت حسین گجر، محمد اشرف وڑائچ ، محمد توفیق بٹ، قیصر اقبال سندھو،رانا اخترعلی خاں، سیف اللہ ورک،عذرا صابرخان ،مسز جوئیس روفن جولیس،شاہین اشفاق،پارلیمنٹیرین کے سیکٹریٹریزموجود تھے۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ عید سے قبل سی پی او کا شہدائے پولیس اور طبی موت وفات پانے والے پولیس افسران کے گھروں میں جا کر انہیں عیدی سمیت تحائف کی تقسیم کرناقابل ستائش فعل ہے ۔ اس احسن فعل سے فورس کے ہر افسرا ور جوان کا حوصلہ بلندہوا ہے ۔پارلیمینٹیرین نے مزید کہا کہ انسداد جرائم کے حوالے سے ضلعی پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ارکان اسمبلی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد جرائم کے لئے تمام وسائل برؤئے کا رلائے جا رہے ہیں ۔ون ویلروں اور کائیٹ فلائنگ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکڑوں مقدمات درج کر کے درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔سرچ آپریشنز کے تحت شر پسند عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات و دفاتر کے سرپرائز وزٹ کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کو ایمانداری اور دیانتداری سے فرائض منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کرپشن ناقابل معافی جرم ہو گا ۔ ظلم و زیادتی کے مرتکب کوجیل جانا ہو گا ۔ قانون اور قاعدے کے مطابق انصاف اور میرٹ پر ہر کام ہو گا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب و مفرور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے روابط جاری ہیں ۔منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ مقدمات کی شرح چالان و برآمدگی مسروقہ مال میں مزید بہتری سامنے لائیں گے۔ سی پی او نے کہا کہ ٹریفک میں بہتری کے لئے مجوزہ ٹریفک پلان پر سختی سے عمل د رآمد بھی جاری ہے ۔ارکان پارلیمینٹ نے سی پی او کی جانب سے ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا ۔انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تعاون کا ہر ممکن یقین دلایا
ــــــــــــــــــــــــــــــ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button