Draft

سسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نورالعین قریشی کا حکومتی واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں اقدام نائب تحصیل داروں کو 100%زرعی ٹیکس کی ریکوری کرنے پر خراج تحسین

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نورالعین قریشی کا حکومتی واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں اقدام
نائب تحصیل داروں کو 100%زرعی ٹیکس کی ریکوری کرنے پر خراج تحسین
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نورالعین قریشی نے بتایا کہ 31مارچ تک مندرجہ ذیل 3ٹیکسز کی وصولی کی صورتحال یہ تھی ایریرزروول 5کے تحت 55%تھی اور ایریرز روول 6کے تحت 67%تھی جبکہ ایگریکلچرانکم ٹیکس فلیٹ ریٹ (کرنٹ)88%تھی انہوں نے ذاتی طور پر ریکوری کے لیے اقدامات کرتے ہوئے تینوں ٹیکسز کا 100%ہدف حاصل کر لیا ہے انہوں نے اس سلسلہ میں ریونیو افسران کے ذریعے 190ڈیفالٹرز کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹس گرفتاری جاری کرائے گئے جس میں پولیس کا بھر پور تعاون حاصل تھا جس سے 100%کا ہدف ممکن ہوا انہوں نے اس سلسلہ میں ایس ایچ او علی پور چٹھہ کے تعاون کو خصوصی طور پر سراہا جن کی معاونت سے 140زمینداروں سے ٹیکس وصول کیے گئے ۔انہوں نے ریونیو افسران کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا
ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق قریشی نے اے سی وزیرآباد کی طرف سے ریونیو ریکوری کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button