پاکستان

ملکی قیادت نے امریکی قاتل کو آزاد کرایا, عالمی سطح پر ہماری عزت نہیں,عمران خان

اسلام آباد ( نیوزوی او سی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سی آئی اے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے ثابت ہو گیا کہ ملکی قیادت نے مل کر قاتل کو آزاد کرایا ۔ ہر پاکستانی اس کتاب کا مطالعہ کرے تاکہ حقیقت کا ادراک ہو سکے ۔ انہوں نے کتاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پوری ملکی قیادت کا سی آئی اے کے ایجنٹ اور پاکستانی شہریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو آزاد کرانا انتہائی افسوسناک ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر ہماری عزت نہیں کی جاتی بلکہ غلاموں کی طرح برتائو کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا مطالعہ کرے تاکہ وہ جان سکیں کہ آخر وہ کونسی کرتوتیں ہیں جن کی بنا پر عالمی سطح پر ہم ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری قیادت نے ایک قاتل کو اجازت دی کہ وہ اپنے جرم سے فرار حاصل کر سکے اور اس جاسوس کی رہائی کیلئے اعلیٰ حکام نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اتوار کو لاہور آئیں گے اور مصروفیات نمٹانے کے بعد رات کو واپس اسلام آباد چلے جائیں گے ۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عمران خان مقامی ہوٹل میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور مزدوروں کے وفود سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے ۔ عمران خان چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ رات مقامی ہوٹل میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی نکاح کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button