پاکستان

میچ فکس ہے، پاناما کیس کا فیصلہ الیکشن مہم کے دوران آئے گا، جس کا فائدہ حکمران اٹھائیں گے۔طاہر القادری

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاکہ کیا یہ سزا کم ہے کہ پورا شریف خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہا ہے۔
لاہورمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کےشہداء کی یاد میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناتھا کہ پاناما کیس کے نتیجے میں کچھ ہونے کی دعا قبول ہوتی نظر نہیں آرہی، ملک میں کوئی ادارہ نہیں رہا سب چوکیداری ہورہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ میاں صاحب کی رسی کھینچی جاچکی ہے، یہ لوگ جے آئی ٹیز خریدنے کے ماہرہیں لیکن ہر جے آئی ٹی ماڈل ٹاؤن جیسی نہیں ہوتی۔
پی ٹی آئی کے میاںمحمود الرشید کا کہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو دبانے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔
سیمینار سے میاں منظور وٹو، فردوس عاشق اعوان ، اعجاز چوہدری اوردیگر رہنماؤں نےبھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button