شر پسند عناصر سمیت مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے-سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایک سو سے زائد سر چ آپریشنز کے دوران گیارہ سو سے زائد مشکوک افرادزیر حراست۔ بائیو میٹرک اور تھانہ کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد رہا ئی۔ دوران سرچ آپریشنز اور سپیشل ناکہ بندی442 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرور،175ناجائز ہتھیار،02کلو گرام ہیرؤئن،51کلو گرام چرس، ڈیرھ کلو گرام افیون اور 1570 لٹر شراب برآمد۔
شر پسند عناصر سمیت مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے احکامات کے پیش نظرضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں ایک سو سے زائدسرچ آپریشنز کئے گئے ۔ اروپ، پیپلز کالونی، کینٹ ، کوٹ لدھاسمیت دیگر علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشنز میں اینٹی سٹریٹ اسکواڈ، کوئیک ریسپانس فورس اور الیٹ فورس نے بھی حصہ لیا ۔ درجنوں گھروں ، ڈیروں اور ہوٹلوں کی تلاشی اور ہزاروں اشخاص کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔دوران سرچ آپریشنز وسپیشل ناکہ بندی ناجائز اسلحہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے نتیجہ میں175 ناجائز ہتھیار ، 02کلو گرام ہیرؤئن ، 51کلو گرام چرس ، ڈیرھ کلو گرام افیون اور 1570لٹر شراب برآمد کی گئی ۔مزید براں 362مجرمان اشتہاری اور 80عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے ۔ دوران سرچ آپریشن حساس مقامات کے سیکورٹی انتظامات بھی چیک کئے گئے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر اور مجرمان اشتہاریوں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے ۔