آرمی چیف میجر جنرل قمر باجوہ کا دورہ پاراچنار دشمن کی سب سے بڑی ناکامی ہے جس کو ہم سراہتے ہیں)علامہ کرم الدین واعظی)
حکومتی نمائندوں کا پاراچنارنہ جانا افسوسناک عمل ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت کے اس اقدام سے پاراچنار کی عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے(یعقوب شہباز)
قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اتحاد بین المسلمین کے بانی ہے جنہوں نے پاکستان میں ہزاروں لاشیش اٹھائے لیکن اس ملک کے امن اور استحکام کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی(یعقوب شہباز)
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے نما ئش چورنگی پر ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی گی جس میں شیعہ علماء کو نسل سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری محمدیعقوب شہباز ،علامہ رجب علی بنگش،علامہ کرام الدین واعظی ،علامہ نثار قلندری،علامہ علی کرار نقوی،علامہ عباس ترابی،علامہ کامران عابدی،ایس ایم نقی،موسی عابدی سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے پریس کانفر نس سے خطاب میں شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کرم الدین واعظی کا کہنا تھا آرمی چیف میجر جنرل قمر باجوہ کا دورہ پاراچنار دشمن کی سب سے بڑی ناکامی ہے جس کو ہم سراہتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری دھرنے کو ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیامگر حکومتی نمائندوں کا پاراچنارنہ جانا افسوسناک عمل ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت کے اس اقدام سے پاراچنار کی عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے چائیں اُس کا تعلق کسی بھی مکتب فکر سے ہوہم پا کستان کے محب وطن شہر یوں کو پا کستان مخالف اور دشمن ایجنسیوں کی شرارت جو کہ پارا چنار میں کی گی ہے اس کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں پارا چنار میں گز شتہ دس سالوں سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے یہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں افراتفری اور مذہبی فسادات کی فضاء قائم کرنا چاہتی ہیں ہمیں اس موقع پر بھر پور فہم و فراست سے کام لینا ہوگا دشمن ہر محاز پر ناکامی کے بعد اب وہ ہمیں آپس میں لڑوانا چا ہتا ہے ہمیں دشمن کے ارادوں کو سمجھنا ہوگا اور ملک میں امن و امان و محبت کو فروغ دینا ہوگا تا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو پُر امن پا کستان مل سکے ہم دشمن کے مذموم عزائم کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہو نے دینگے ہم دشمن پاکستان اور استعماری ایجنٹوں کو یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پا کستان میں بسنے والے تمام شیعہ و سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں پا کستان میں شیعہ و سنی اتحاد میں کوئی دو رائے نہیں اس ملک میں بیرونی آقاوٗں کی مداخلت کو ہم ہر گز گوارہ اور برداشت نہیں کریں گے کہ وہ ہماری زندگیوں سے خون کی ہولی کھیلیں اسلام اور پاکستان کے دشمن ہمارے وطن عزیز پا کستان کی سلامتی کو مسلسل چیلنج کررہے ہیں جس کو ہم نے اتحاد و و حدت اور حب الوطنی کے زریعے ناکام بنانا ہے ملت تشیع پا کستان زندہ باد کے علاوہ کوئی لفظ سوچ نہیں سکتے ہم بانیان پا کستان کی اولادیں ہیں پا کستان کی بنیادوں میں ہمارے اباؤاجداد کا پاک لہوں شامل ہے ہم نے پا کستان بنایاتھا اور ہم ہی اس کو بچائیں گے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شوشل میڈیا پر چلنے والی پاکستان مخالف بیاناتی مہم کا سخت سے سخت نوٹس لیں جو کہ محب وطن پا کستانیوں اور محب وطن ملت تشیع کو داغ دار کرنے کی کوشیش ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج کیساتھ سر حدوں کی حفاظت اور ملک کے امن وامان کے لئے ہر وقت ساتھ ہیں اس ملک میں قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اتحاد بین المسلمین کے بانی ہے جنہوں نے پاکستان میں ہزاروں لاشیش اٹھائے لیکن اس ملک کے امن اور استحکام کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی اس بات کا واضح ثبوت ملی یکجہتی کو نسل ہے ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پارا چنار اور ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے دلخراش واقعات میں ملوث دہشت گردواور اُن کے سہولت کاروں کوگرفتارکرکے بے نقاب کریں اور ان تمام دہشت گردی کے واقعات کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلایا جائے تا کہ شہداء کے گھرانے جو انصاف کے منتظر ہیں اُن کو انصاف مل سکے
ترجمان۔۔۔۔۔شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ
نیئر علی۔۔۔۔۔03323309276