پاکستان

جمشید دستی کو رہا کیا جاےُ249 چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کا مطالبہ

جمشید دستی کے ساتھ ظلم ذیادتی جمہوری اصولوں کے منافی ہے .سید مصطفی کمال*
کراچی :-چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے ساتھ ہونے والے ظلم و ذیادتی کو جمہوریت کی منافی قرار دیا ہے .پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا رویہ جمہوریت، انسانیت اور قانون کے اصولوں منافی ہے، جمشید دستی ایک عوام دوست انسان ہیں جنہیں غریب، جفاکش اور محنتی کسانوں اور اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی سزا دی جارہی ہے جسے سراسر ظلم وناانصافی کے سوا کچھ اور نہیں کہا جاسکتا، جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں کو جمہوری رویہ عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جمشید دستی نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت قدم اٹھایا لیکن اس کی سزا ایک منتخب نمائندے کو اس طرح دیا جانا سرار ظلم و ناانصافی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جمشید دستی کے ساتھ روا رکھا جانے والا غیر جمہوری رویہ تبدیل کیا جاےُ جمشید دستی کو فی الفور رہا کیاجائے اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button