پنجاب بھر میں زرعی ادویات کے نمونہ جات کی تجزیاتی لیبارٹریوں کوبذریعہ کوریئر ترسیل (آج)سے شروع ہو گی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب بھر میں زرعی ادویات کے نمونہ جات کی تجزیاتی لیبارٹریوں میں ترسیل (آج)یکم جولائی سے نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے شروع ہو گی ۔محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی ہدایت پر یکم جولائی 2017سے زرعی ادویات کے حاصل کئے گئے نمونہ جات بذریعہ کورئیر کمپنی لیبارٹریوں میں کیمیائی تجزیہ کیلے بھجوائے جائیں گے۔
پیسٹی سائیڈز انسپکٹرز جس مارکیٹ اور دکان سے نمونہ جات حاصل کرینگے کورئیر کمپنی کا نمائندہ وہیں سے اسی وقت انسپکٹرکو انڈر ٹیکنگ (Undertaking)دے کر نمونہ حاصل کرکے لیبارٹریوں میںبھیج دے گاتاکہ ان زرعی ادویات کا بروقت تجزیہ ممکن ہو سکے ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ قبل ازیں زرعی ادویات کی دکانوں سے حاصل کیے گئے نمونہ جات کی تجزیاتی لیبارٹری کو بروقت ترسیل نہ ہونے سے متعدد مسائل پیدا ہو رہے تھے جن کے ازالے کے لیے زرعی ادویات کے نمونہ جات کی لیبارٹری کو ترسیل کے لیے محکمہ نے نجی کوریئر کمپنی سے معاہدہ کیا ہے ۔