پاکستان

سا نحہ احمد پور شر قیہ پر موٹروے پولیس کی انکوائری کمیٹی نے غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کو معطل کر دیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سانحہ احمد پور شر قیہ پر موٹروے پولیس کی انکوائری کمیٹی نے ٹھوس اور تکنیکی ڈیٹا کی بنیاد پر انکوائری کر نے کے بعد مندرجہ زیل افسران ڈی ایس پی رضوان شاہ ، انسپکٹر عبدالصمد، سب انسپکٹر واجد علی ، سب انسپکٹر تقی حیدر سب انسپکٹر عر فان شاہ اورجونیئرپٹرول آفیسر عمر حسین شاہ کو غفلت لاپرواہی اور بعد ازاں اپنے سینئرافسران سے حقا ئق کو مخفی ر کھنے پر قصور وار پایااور ان کو عہدوں سے فوری معطل کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ مزید براں ان کو محکمانہ کاروائی میں سخت تر ین سزا دینے کی سفارش کی ہے۔ تر جمان مو ٹروے پولیس سید عمران احمد شاہ کے مطابق محکمہ کا احتساب کا عمل سخت تر ین ہے۔ اور اس کی گر فت سے کو ئی نہیں بچ سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button