چیئر مین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد کی صدارت میں سانحہ پارہ چنار اورسانحہ کوئٹہ پر ہنگامی اجلاس
چیئر مین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد کی صدارت میں سانحہ پارہ چنار اورسانحہ کوئٹہ پر ہنگامی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
جس میں امن کمیٹی گوجرانوالہ کے مختلف فقہ ہائے علما اکرم (امن کمیٹی )کے ممبران نے شرکت کی ،
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
تما م علماکی طرف سے سانحہ پارہ چنار اور کوئٹہ کے المناک واقعہ کی پور زور مزمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آوروں کا نا ہی کوئی مزہب ہے اور نہ ہی کو ئی فرقہ ، ان کا مقصدصرف پاکستان کے امن کو خراب کرنا ہے اور فرقہ وارانہ فساد کروانا ہے ، لہٰذہ ہم تمام مکتبہ فکر کے علما ء اس سانحہ کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور ہم سب متحد ہیں اور بیرونی طاقتیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
ہمیں اپنی پاک آرمی ، عدلیہ اور حکومت پر پورا یقین ہے اور مجرمواں کو قرار واقعہ سزاد ی جائے
اور حکومت وقت سے اپیل ہے کہ شہدا اور زخمی لواحقین کی دادرسی کی جائے اور ان کے تمام مطالبات کو تسلم کیا جائے
اور اخر میں تما م شہداِ پارہ چنار اور شہداکوئٹہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت کی گئی ۔
شرکا کے نام ، قاری محمد سلیم زاہد چیئر امن امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ ،اظہر حسین بخاری شعیہ مسلک ، ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ، پیر محمد ضیا اللہ رضوی امن امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ، قاری محمد حفیظ نقشبندی ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ، پروفیصر قاری محمد سیعد کلیروی، امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ، فادر طارق جارج سینٹ جوزف پارش، ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ، پروفیصر شہزاد لدرس ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ، پروفیسر سعید احمد اہلحدیث ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ، مولانا شانواز فاروقی مسلک دیوبند ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ