پاناما لیکس ، سابق چیئرمین نیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش
پاناما لیکس ، سابق چیئرمین نیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش
تحقیقات کرنے والی ٹیم ایس آئی سی پی حکام سے ریکارڈ میں کی جانے والی ٹمپرنگ کی جانچ پڑتال کرے گی
اسلام آباد (نیوز وی او سی ) پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج بھی جاری ، ٹیم مشرف دور میں تعینات چیئرمین نیب ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سید محمد امجد سے بھی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم کراچی میں ایس ای سی پی حکام سے بھی ریکارڈ ٹیمپرنگ کے حوالے سے انکوائری کرے گی ۔ پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس سربراہ واجد ضیا کی صدارت میں جاری ہے ۔ جے آئی ٹی شریف خاندان کے جائیدادوں کی تفصیلات ، ٹیکس سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائرہ لیا جا رہا ہے سابق چیئرمین نیب سید امجد سے حدیبیہ پیپرز مل سکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ ریکارڈ ٹیمپرنگ کی چھان بین کے لیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کراچی میں ایس ای سی پی کے شعبہ انفورسمنٹ کے افسروں سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی ۔ ایف آئی اے کی ٹیم چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ کا آج ازسر نو جائزہ لے گی ، ڈائریکٹر مقصود الحسن کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے گزشتہ جمعہ سے ایس ای سی پی کے دفتر میں تحقیقات جاری رکھیں ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی ، جے آئی ٹی طارق شفیع کو دو جولائی ، حسن نواز کو تین ، حسین نواز کو چار جبکہ مریم نواز کو پانچ جولائی کو طلب کررکھا ہے ۔