انٹرنیشنل
ہلمند میں فضائی کارروائی، 3 رہنماﺅں سمیت 6 شدت پسند ہلاک، 4 زخمی
کابل(نیٹ نیوز) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں فضائی کاروائی میں 3 مقامی رہنماﺅں سمیت 6شدت پسند ہلاک اور4دیگر زخمی ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع موسیٰ قلعہ میں کی گئی۔ طالبان سمیت دیگر عسکریت گروپوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔