انٹرنیشنل

پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیجنگ سمجھتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عالمی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرے اور اس کا اعتراف کرے۔
بھارت امریکا تعلقات کے حوالے سے لو کانگ نے کہا کہ چین ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کو سراہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسے تعلقات خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button