ایڈیٹرکاانتخاب

پولیس اہلکار کو کچلنے کا واقعہ، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لےلیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کے جی پی او چوک پر رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچلنے کے واقعے کا از خود نوٹس لےلیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کے جی پی او چوک پر رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچلنے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعے کا نوٹس میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر واقعے کی نئی وڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے وقت گاڑی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کے چچا زاد بھائی مجید اچکزئی ہی چلارہے تھے۔
واضح رہے کہ ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی نے کوئٹہ جی پی او چوک پرپولیس اہلکار کو کچل دیا تھا لیکن پولیس نے معاملے کو دبانے کے لیے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں جیل میں بھی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button