رنگ برنگ

26 جون کے اہم واقعات

26 جون 2017ء ، سوموار
‏01 شوال المکرم 1438ھ
11 ہاڑ 2074 ب

● 1498ء چین میں پہلا ٹوٹھ برش بنایا گیا۔
● 1714ء اسپین اور نیدرلینڈ نے امن اور تجارت معاہدہ پر دستخط کئے۔
● 1786ء برطانیہ اور فرانس کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
● 1894ء جرمنی کے کارل بینز نے گیس سے چلنے والے آٹو امریکی پیٹنٹ حاصل کیا۔
● 1905ء فرانس کے لے مانس گراں پری موٹر ریسنگ منعقد  کی گئی۔
● 1909ء لندن میں وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم قائم کیا گیا۔
● 1919ء امریکہ میں نیویارک ڈیلی نیوز کی اشاعت شروع ہوئی۔
● 1941ء دوسری عالمی جنگ کے دوران فن لینڈ نے روس کے خلاف مورچہ کھول دیا۔
● 1945ء سان فرانسسکو میں 50 ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کئے۔ لیگ آف نیشن کی جگہ  اقوام متحدہ نے 24 اکتوبر سے کام کرنا شروع کر دیا۔
● 1949ء بیلجیم کے پارلیمانی انتخابات میں پہلی بار خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملا۔
● 1952ء نیلسن منڈیلا اور 51 دیگر لوگوں نے جنوبی افریقہ  میں کرفیو کی خلاف ورزی کی۔
● 1954ء وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور چین کے وزیراعظم چاوَ این لائی نے اچھے پڑوسی کی پالیسی پر  اتفاق ظاہر کیا۔
● 1955ء ہندوستان اور پولینڈ پنج شیل سمجھوتے پر رضا مند  ہوئے۔
● 1960ء بحر ہند کا مڈغاسکر (مالاگا سي) جزیرہ فرانس سے آزاد ہو کر جمہوریہ بنا۔
● 1960ء صومالیہ جمہوریہ بنا۔
● 1975ء ہندستان کی اولین خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔
● 1976ء ڈاون ٹاون ٹورنٹو، اونٹاریو، کینیڈا میں واقع بغیر سہارے کے قائم 147 منزلہ بلند مینار سی این ٹاور کی تعمیر مکمل ہوئی۔
● 1980ء خلیج بنگال میں تیل کا ذخیرہ ملا۔
● 1982ء ایرانڈیا کا پہلا بوئنگ طیارہ گوری شنکر ممبئی میں گر کر تباہ ہوا۔
● 1992ء ہندستان نے تین بیگھہ علاقہ بنگلہ دیش کو پٹّے پر دیا۔
● 1994ء فلسطینی تنظیم PLO کے رہنما یاسر عرفات 28 سال بعد غزہ لوٹے۔
● 1995ء مدھیہ پردیش کو ’ٹائیگر اسٹیٹ‘ اعلان کیا گیا۔
● 1995ء مصر کے صدر حسنی مبارک باغیوں کے اقتدار سے  بے دخل کرنے کی مہم میں بال بال بچے۔
● 1996ء افغانستان کو گوریلا لیڈر گلبدین حکمت یار کی کابل واپسی اور وزیر اعظم کی حیثیت سے تاج پوشی۔
● 2004ء میر ظفر اللہ خان جمالی وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
● 2013ء اتراکھنڈ میں راحت و بچاؤ کاری میں مصروف ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 20 افراد مارے گئے۔
● 2015ء کویت کی شیعہ مسجد امام الصادق مسجد میں ایک خودکش حملے میں 27 افراد ہلاک اور 227 زخمی ہو گئے۔
ولادت
● 1892ء امریکن مصنف اور نوبل انعام یافتہ پرل ایس  بک
وفات
● 2004ء یش جوہر انڈین فلم پروڈیوسر اور دھرما پروڈکشن کے بانی
تعطیلات و تہوار
● تشدد سے متاثرہ لوگوں کی حمایت کا عالمی دن
● پوری دنیا میں انسداد منشیات کا عالمی دن
● رومانیہ میں قومی پرچم کا دن
● مڈغاسکر نے فرانس سے 1960 میں آزادی حاصل کی۔
● تھائی لینڈ میں سنتھورن پاؤ کا دن

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button