کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ہیں۔
سلام آباد:
عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا جب کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا، کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ہیں۔
Unfortunate PM only chose to visit Bahawalpur. Our people are in mourning in Quetta & Parachinar also. Is NS not PM of Balochistan & FATA?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2017
ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان، فاٹا کا دورہ نہ کرکے احساس محرومی کو بڑھایا اور وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔
By not visiting Balochistan & FATA, the PM is exacerbating feelings of provincial discrimination. https://t.co/TopKt5PiOn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2017
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم ممالک پر سفری پابندی کو جزوی طور پر بحال کرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندی امریکی اقدار کے منافی ہے۔